28ویں آئینی ترمیم پر عمران خان کی رائے پارٹی کے سامنے رکھوں گا، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق اپنی رائے دی ہے، جس سے وہ پارٹی کو جلد آگاہ کریں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی سوچ ان تک پہنچ چکی ہے۔ ان کے مطابق 28ویں ترمیم ایک آئینی اور قانونی معاملہ ہے اور عمران خان نے اس پر اپنا واضح مؤقف دیا ہے، جو وکیل سلمان صفدر نے انہیں پہنچایا ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی یا کور کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا، جہاں عمران خان کی رائے اور اس سے متعلق تمام تفصیلات پارٹی کے سامنے رکھی جائیں گی۔

Related posts

عمران خان سے بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

کوہاٹ میں پولیس پارٹی پر مسلح افراد کا حملہ، 10 اہلکار مارے گئے

ایران نے ارجنٹائن کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا