استنبول(پاک ٹوڈے): ترکیے میں موجود فلسطینی گروپوں نے ’غزہ پیس کونسل‘ کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کونسل فلسطینی عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے اور انسانی بحران سے نمٹنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر سکی۔
فلسطینی گروپوں کے مطابق غزہ کے عوام آج بھی شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور جنگ کی تباہ کاریوں کے درمیان زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔