فیفا صدر جیانی انفانٹینو کو بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے۔

 

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے عہدے سے ہٹانا ایک ‘بہت بڑی غلطی’ ثابت ہو گی۔

​تفصیلات کے مطابق فیفا صدر کو ان دنوں دفتر میں مبینہ افیئر اور ایک ناکام نجی سرمایہ کاری سکیم پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ان الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر انفانٹینو کو ‘شاندار’ قرار دیا اور کہا کہ اگر وہ چلے گئے تو فیفا ورلڈ کپ دوبارہ کبھی اتنا کامیاب یا منافع بخش نہیں ہو سکے گا۔

​انفانٹینو کو اگلے برس مارچ میں دوبارہ انتخاب کا سامنا ہے اور انہوں نے تمام الزامات کی تردید کی ہے۔ فیفا کے علاوہ افریقی اور جنوبی امریکی فٹ بال کنفیڈریشنز نے بھی ان کی حمایت کی ہے، جبکہ یو ایس ساکر اور دیگر کچھ تنظیمیں فیفا سربراہ پر تنقید کر رہی ہیں

Related posts

رونالڈو اور جارجینا 10 سالہ رفاقت کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے