فرانس نے کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر دیا۔

کراچی (پاک ٹوڈے): فرانسیسی حکومت نے سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔

قونصل خانے کی عمارت سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم اتار دیے گئے ہیں، جبکہ قونصل خانے کی جانب سے "الوداع کراچی” کا پیغام جاری کرتے ہوئے تمام مقامی دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں تعینات فرانسیسی قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کی تقریب کے دوران واضح کیا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ میں کمی اور مالیاتی اقدامات کی بنیاد پر کراچی میں قونصلر دفتر کی خدمات ختم کرنے اور دفتر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related posts

ضلع کرم: تنورک میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی

امریکہ نے افغان جنگ کے دوران امریکی فوج کی مدد کرنے والے افغان شہری کے بھائی کو ملک بدر کر دیا۔

سوات موٹروے پر فلائنگ کوچ اور ڈمپر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، 7 شدید زخمی