ضلع کرم: تنورک میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی

کرم (پاک ٹوڈے): ضلع کرم کے علاقے پاڑہ چمکنی کے گاؤں تنورک کے قریب ارغنجا میلہ کے مقام پر سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ایک 13 سالہ بچی زخمی ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں ایمان گل نامی شخص کی 13 سالہ بیٹی گولی لگنے سے زخمی ہوئی۔ واقعے کے فوراً بعد اسپین غر ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے زخمی بچی کو ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال پاڑہ چنار منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ فائرنگ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایمان گل کے گھر کا گھیراؤ کرلیا۔ تاہم، واقعے کے اصل اسباب اور مزید تفصیلات کی متعلقہ حکام یا ازخود آزادانہ تصدیق ہونا ابھی باقی ہے۔

 

 

Related posts

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کنٹرول کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

مذاکرات کی ناکامی افغانستان سے مبینہ ڈکٹیشن کا نتیجہ تھی، نبیل گبول کا دعویٰ

بنوں: سوکڑی میں فائرنگ، ڈی ایس بی اہلکار رقیب خان مارا گیا