عمران خان کی صحت پر تشویش: خیبرپختونخوا حکومت کا ذاتی معالجین تک فوری رسائی کا مطالبہ

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی طبی صورتحال پر حقائق قوم کے سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

​سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کو گزشتہ 9 ماہ سے قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کی فیملی، ذاتی معالجین اور پارٹی قیادت سے ملاقاتوں پر مسلسل پابندی عائد ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ان کی بہنوں اور ذاتی معالجین کی فوری ملاقات کروائی جائے اور ان کی دیکھ بھال بہترین ہسپتال میں کی جائے۔

​شفیع جان نے مزید کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں کا یہ رویہ آمرانہ طرزِ حکمرانی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب بھرپور لانگ مارچ کیا جائے گا اور عمران خان کے بنیادی آئینی حقوق اور صحت کے تحفظ کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رہے گی

Related posts

وفاقی وزراء مسلسل دہشت گردی کو خیبرپختونخوا حکومت سے جوڑ رہے ہیں، شفیع جان

3 ہزار سے زائد روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ملاگوری واقعہ: ڈی پی او خیبر کو پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم، 7 روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت