عالمی طلب میں کمی کی پیشگوئی کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): عالمی منڈی میں مسلسل اضافے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.29 ڈالر کی کمی کے بعد 87.69 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں بھی 1.30 ڈالر کی ہودائی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد وہ 81.97 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بند ہوا۔

تیل کی قیمتوں میں اس تنزلی کی بنیادی وجہ رواں سال 2026 کے دوران عالمی سطح پر تیل کی طلب کے تخمینوں میں کمی بتائی جا رہی ہے۔ پیشگوئی کرنے والے ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے تعطل نے عالمی طلب کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

آئل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے بھی رواں سال کے لیے عالمی سطح پر تیل کی طلب میں اضافے کا تخمینہ گھٹا کر 5 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ کر دیا ہے۔

Related posts

کابل اور اسلام آباد میں کشیدگی کم کرنے کے لیے برطانیہ متحرک، پاکستان کا دورہ بھی متوقع

امریکا میں فلائٹ آپریشن بحران، وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

غزہ میں صحت کا بحران، سانس کی بیماریوں کے 33 ہزار اضافی کیسز، ڈبلیو ایچ او کا انتباہ