امریکا: ٹیکساس میں اپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پیلوٹ ہلاک

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی فوج کا ایک اے ایچ-64 (AH-64) اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں بورڈ پر موجود 2 فوجی اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ملٹری حکام کے مطابق یہ حادثہ فورٹ ہُڈ ملٹری بیس کے قریب سیلاڈو کے دیہی علاقے میں پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ کو کھیتوں میں ملبہ اور شدید آگ لگنے کی اطلاع ملی، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہلاکتوں کی تصدیق کی۔

حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام ان کے لواحقین کو آگاہ کیے جانے کے بعد عام کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی کیلیفورنیا میں امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ حادثے کا شکار ہوا تھا جس میں 8 افراد مارے گئے تھے۔

Related posts

غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی تکالیف کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، برطانیہ

جارجیا میں سالگرہ کی پارٹی پر فائرنگ، 11 نوجوان زخمی، 2 کی حالت تشویشناک

برطانیہ میں امریکی استعمال والے فضائی اڈے کے قریب 5 افراد حملے کی تیاری کے شبہے میں گرفتار