عمران خان کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ تیار

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی حکم پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی اہم سماعت 16 ستمبر کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔

​کیس کی سماعت سے قبل حکومت کی جانب سے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل تسلی بخش ہے اور انہیں فی الوقت کسی خاص طبی کارروائی کی ضرورت نہیں۔

​میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹر اختر اور لاہور کے معروف کارڈیالوجسٹ نے متفقہ طور پر رائے دی ہے کہ عمران خان کو فی الحال سی ٹی اینجیوگرافی کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ان کی طبی جانچ کے نتائج نارمل پائے گئے ہیں۔

​سپریم کورٹ کی جانب سے 16 ستمبر کو ہونے والی اس اہم سماعت کے دوران میڈیکل رپورٹ اور ہسپتال منتقلی کے عملدرآمد سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

Related posts

سندھ ہائی کورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کی واپسی کا حکم معطل کر دیا

عدالت کا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اغوا کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل