تربت (پاک ٹوڈے): تمپ کے علاقے ملانت میں فوجی گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کا اہلکار مارا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ملانت کے علاقے میں فوجی گاڑی کو آئی ای ڈی حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایف سی اہلکار وقار جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکار کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے اباخیل سے تھا۔