بنوں: پیپل مارکیٹ میں ایلیٹ فورس اہلکار پر حملہ، شدت پسند تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی

بنوں (پاک ٹوڈے): بنوں کے علاقے پیپل مارکیٹ میں مسلح افراد نے ٹارگٹڈ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا اہلکار پیر احمد اللہ مارا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے پیپل مارکیٹ میں ایلیٹ فورس کے اہلکار کو نشانہ بنایا، اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔

مارے گئے اہلکار کا تعلق بنوں کے علاقے ماما خیل سے بتایا جاتا ہے۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم اتحاد المجاہدین نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، مگر تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

Related posts

سندھ ہائی کورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کی واپسی کا حکم معطل کر دیا

عدالت کا سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 24 اراکین کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کا پنجاب پولیس کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اغوا کرنے کی کوشش پر شدید ردعمل