لاہور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے لاہور پہنچنے پر پنجاب پولیس کی جانب سے عوام کے لیے بند کی گئی سڑک کھلوا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی لاہور آمد کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے روڈ کو عوام کے لیے بند کیا گیا تھا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے گاڑی سے اتر کر سڑک کھلوائی اور کہا کہ میں عمران خان کا عوامی وزیراعلیٰ ہوں، میری وجہ سے کسی کے لیے سڑکیں بند نہ کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’پہلے میری عوام جائے گی، اس کے بعد میں جاؤں گا۔‘‘
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ان کی آمد کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔