اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے صحافی بلال غوری کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کیس پر سماعت کی، بلال غوری کی جانب سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اور اس کے بنیادی الزامات شواہد سے ثابت نہیں ہوتے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد بلال غوری کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔