پشاور: کوہاٹ روڈ پر پولیس چوکی کے باہر آئی ای ڈی دھماکہ، اے ایس آئی شدید زخمی

پشاور (پاک ٹوڈے) کوہاٹ روڈ پر سرہ خورہ پولیس چوکی کے باہر نصب بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) عمر خان شدید زخمی ہوگئے، جبکہ چوکی کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے سرہ خورہ پولیس چوکی کے باہر آئی ای ڈی نصب کر رکھی تھی، جسے دھماکے سے اڑا دیا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں چوکی کی بیرونی دیوار تباہ ہوگئی جبکہ اے ایس آئی عمر خان شدید زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد کوہاٹ روڈ اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ دھماکے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Related posts

بنوں کے مختلف علاقوں سے تین لاشیں برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے اور مکہ دفاعی اتحاد پر عملدرآمد کے لیے پرعزم

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مقررہ تاریخ پر ہوگا، پرامن احتجاج کریں گے: بیرسٹر گوہر