رشکئی انٹرچینج کے قریب ہائی ایس الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 14 زخمی

مردان (پاک ٹوڈے): رشکئی انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثے میں ہائی ایس گاڑی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 14 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی مردان اور نوشہرہ کی امدادی ٹیمیں ایمبولینسز سمیت جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی معلومات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ ہائی ایس گاڑی کا ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گاڑی میں سوار افراد ٹیکسلا سے پشاور جا رہے تھے کہ رشکئی انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت اور زخمیوں سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

Related posts

فخر زمان کی طوفانی سنچری، پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر تین ملکی سیریز جیت لی

فخر زمان کی دھواں دھار سنچری، 99 گیندوں پر 127 رنز بنا کر چھا گئے

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، خصوصی میڈیکل ٹیم پہنچ گئی