پشاور (پاک ٹوڈے): شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں اراضی کے تنازع پر وزیر اور محسود اقوام کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، تاہم جانی نقصان سے متعلق فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ علاقے میں کشیدگی کے باعث مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مقامی مشران اور انتظامیہ کی جانب سے فریقین کے درمیان صلح کے لیے رابطے جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز بھی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔