شمالی وزیرستان: میر علی کے علاقے زرکی میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں شدید جھڑپیں

میر علی (پاک ٹوڈے) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے زرکی میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں صبح تقریباً 5 بجے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جھڑپوں کے دوران شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قریبی سیکیورٹی چیک پوسٹوں سے زرکی گاؤں کی جانب مارٹر گولہ باری بھی کی جا رہی ہے۔

تاہم اب تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے واقعے، جھڑپوں کی نوعیت، جانی نقصان یا مارٹر گولہ باری سے متعلق کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Related posts

کراچی: کلفٹن ٹائل شوروم میں 40 لاکھ ڈکیتی کا ڈراپ سین، ‘لیڈی گینگ’ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار

مردان میں پولیس چوکی پر دستی بم حملہ ناکام بنانےکادعوٰی، حملہ آور مارا گیا، 3 اہلکار زخمی

بلوچستان کے علاقے گلستان سے پنجاب کے 5 مبینہ تاجروں کو اغواء کر لیا گیا۔