آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، پورا جہاز آگ کی لپیٹ میں

ایران (پاک ٹوڈے) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوب میں ایک محدود علاقے سے گزرنے کی کوشش کے دوران ایک آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق پاسداران انقلاب کی بحریہ نے متاثرہ آئل ٹینکر کی شناخت ’’الگایا‘‘ (Algaya) کے نام سے کی ہے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق جہاز میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، جس کے بعد پورا آئل ٹینکر آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ راستے کے استعمال کے خطرے سے متعلق پہلے ہی انتباہ جاری کیا گیا تھا۔ پاسداران انقلاب نے ایک بار پھر مؤقف اختیار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس کی نگرانی اور کنٹرول میں ہے۔

دوسری جانب جنوبی ایران میں دو ایرانی ماہی گیر کشتیاں بھی ڈرون حملوں کی زد میں آنے کی اطلاعات ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملوں کے بعد متعدد ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

Related posts

ایران کے سرحدی علاقے میں 17 افغان مہاجرین پیاس سے جاں بحق ہونے کی اطلاعات

سعودی عرب کی حوثیوں کے خلاف برطانیہ سے فوجی مدد کی درخواست، بلومبرگ

یمن: مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 150 شہری جاں بحق، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ