شمالی وزیرستان: شوال میں ملٹری پوسٹ پر سنئپر حملہ، ایف سی اہلکار حسن علی مارے گئے۔

میرانشاہ (پاک ٹوڈے): شمالی وزیرستان کے علاقے شوال، زرمج میلہ میں فوجی چیک پوسٹ پر سنئپر (Sniper) حملے کے نتیجے میں فرنٹئیر کور (ایف سی) کے اہلکار حسن علی شاہ مارے گئے۔

​سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے جانے والے ایف سی اہلکار حسن علی شاہ کا تعلق کرم ایجنسی کے علاقے پاراچنار سے تھا۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا خدشہ، شوکت یوسفزئی کی لانگ مارچ ملتوی کرنے کی تجویز

عبوری افغان حکومت جنگجو ذہنیت ترک کرکے ریاستی سوچ اپنائے، عطاء اللہ تارڑ

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، صوبے میں رواں سال 4 کیسز ہوگئے