شراب پی کر گاڑی چلانے کا جرم: آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر پر جُرمانہ عائد

سپورٹس ڈیسک (پاک ٹوڈے): آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے جرم میں آسٹریلیا کی مقامی عدالت کی جانب سے 1,500 آسٹریلوی ڈالر جُرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپریل میں گرفتاری کے بعد ڈیوڈ وارنر نے سڈنی کی عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ڈیوڈ وارنر اپنے اہلخانہ کے ساتھ گاڑی میں گھر جا رہے تھے کہ راستے میں پولیس کی جانب سے لگائے گئے الکحل چیک پوائنٹ کو دیکھ کر انہوں نے گاڑی روک دی اور ساتھ بیٹھی خاتون مسافر سے نشست بدلنے کی کوشش بھی کی۔

کیس کی سماعت کرنے والی جج کلیئر فارنر نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ڈیوڈ وارنر کی جانب سے آئندہ ایسے جرم کے دوبارہ ارتکاب کا امکان انتہائی کم ہے، تاہم نیو ساؤتھ ویلز میں سڑک حادثات کی ایک بڑی وجہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنا ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ واقعے کے وقت گاڑی میں بچوں کی موجودگی کے باعث اس جرم کی سنگینی اور بھی بڑھ گئی تھی۔

Related posts

ایران کے معاملے میں عمان رکاوٹ بنا تو بمباری کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

یورپی یونین کا روس پر اب تک کی سب سے بڑی اور وسیع پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

رومانیہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون نیٹو طیارے نے مار گرایا