یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیاں، 50 بینک اور 113 روسی شہری نشانے پر

برسلز (پاک ٹوڈے): یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے 50 روسی بینکوں اور مالیاتی اداروں کے علاوہ 113 روسی شہریوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق روس کے تیل اور توانائی کے شعبے سے منسلک اداروں پر بھی نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ان افراد اور اداروں کے مالی وسائل محدود کرنا ہے جو روس کی جنگی کارروائیوں کے لیے آمدنی فراہم کرنے اور اس کے خفیہ تیل بردار بحری بیڑے کی معاونت میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کے بینکاری شعبے پر پابندیوں کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا مقصد ان مالیاتی ذرائع کو محدود کرنا ہے جن کے ذریعے روسی حکومت اپنی آمدنی منتقل کرنے اور جنگی اخراجات پورے کرنے کے لیے وسائل حاصل کرتی ہے۔

یورپی یونین نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related posts

ای سی او کا اسلام آباد اعلامیہ جاری، علاقائی تعاون، ایران بحران میں پاکستان کی سفارت کاری اور افغانستان کی شمولیت جیسے اہم نکات شامل

بابر اعظم کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ، سری لنکا کی اننگز کا آغاز وکٹ گرنے سے ہوا

ٹرمپ احمق اور انتہائی خود پسند ہیں، جے ڈی وینس اقتدار کے خواہش مند، عبدالرحمان السید