شدید گرمی اور حبس میں ملک بھر میں 16 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ، عوام بلبلا اٹھے

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): ملک بھر میں شدید گرمی اور حبس کے دوران طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 6 سے 16 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

​پاک ٹوڈے کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق، لوڈشیڈنگ کا سب سے بڑا جھٹکا ملک کے جنوبی علاقوں کو لگا ہے۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں روزانہ 10 سے 12 گھنٹے کی سخت لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بڑے شہروں میں شہری روزانہ 6 گھنٹے بجلی سے محروم ہیں، جبکہ دیہی علاقوں اور چھوٹے شہروں میں یہ دورانیہ 12 گھنٹے تک پھیلا ہوا ہے۔

​سب سے زیادہ متاثر وہ علاقے ہیں جہاں بجلی چوری اور لائن لاسز کے مسائل زیادہ ہیں، وہاں شہریوں کو روزانہ 12 سے 16 گھنٹے تک کی طویل لوڈشیڈنگ بھگتنا پڑ رہی ہے۔ خاص طور پر رات کے اوقات میں بجلی کی مسلسل بندش نے شدید گرمی اور حبس کے مارے شہریوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔

​سخت ترین موسم کے باوجود بجلی کی اس مسلسل غیر اعلانیہ بندش کے باعث کاروباری اور روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے اور عوام مسلسل اذیت کا شکار ہیں۔

Related posts

جمائمہ گولڈ اسمتھ کی لارڈز سے بیٹوں کے ساتھ تصویر وائرل؛ ‘پاکستان زندہ باد’ اور ‘عمران خان کی رہائی’ کا نعرہ

ضلع کرم: تنورک میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ، 13 سالہ بچی زخمی

فرانس نے کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کر دیا۔