جمائمہ گولڈ اسمتھ کی لارڈز سے بیٹوں کے ساتھ تصویر وائرل؛ ‘پاکستان زندہ باد’ اور ‘عمران خان کی رہائی’ کا نعرہ

لندن (پاک ٹوڈے): بانیِ تحریکِ انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و معروف برطانوی فلم ساز جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم سے اپنے دونوں بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کے ساتھ ایک تازہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "پاکستان بمقابلہ انگلینڈ لارڈز میں”۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ بانیِ پی ٹی آئی کی حمایت میں دو اہم ہیش ٹیگز #PakistanZindabad اور #FreeImranKhan بھی شامل کیے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس تصویر کو صارفین کی جانب سے شدید پذیرائی مل رہی ہے۔

Related posts

مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا حکومت کنٹرول کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

مذاکرات کی ناکامی افغانستان سے مبینہ ڈکٹیشن کا نتیجہ تھی، نبیل گبول کا دعویٰ

بنوں: سوکڑی میں فائرنگ، ڈی ایس بی اہلکار رقیب خان مارا گیا