سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری پر وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان کا شدید ردعمل

پشاور (پاک ٹوڈے ) وزیر اطلاعات و سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا شفیع جان نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیا ہے۔
شفیع جان نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اعجاز ستی کے جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے، جو پولیس حراست میں جاں بحق ہوئے تھے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا اسلام آباد اور پنجاب میں جنازوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے؟
وزیر اطلاعات نے الزام لگایا کہ موجودہ مینڈیٹ چور حکمرانوں نے ملک میں آئین، قانون اور بنیادی انسانی اقدار کو پامال کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فارم 47 کے حکمران سیاسی انتقام میں بنیادی انسانی اقدار کو بھی فراموش کر بیٹھے ہیں۔
شفیع جان کا کہنا تھا کہ ان جعلی حکمرانوں کے غیر قانونی ہتھکنڈے قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ جنازے میں شرکت جیسے بنیادی انسانی اور سماجی حق پر قدغن ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو اپنے مظالم کا حساب دینا ہوگا۔

Related posts

مردان میں خشک کنویں نے باپ بیٹے سمیت 3 افراد کی جان لے لی

سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، چند روز قیام کے بعد نیویارک روانہ ہوں گے۔