ریاض(پاک ٹوڈے): بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے حوثیوں کے خلاف کارروائی اور دفاعی ضروریات کے لیے برطانیہ سے فوجی مدد طلب کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی درخواستوں میں تیل کی تنصیبات کے دفاع میں معاونت اور حوثیوں کو باب المندب کی جانب پیش قدمی سے روکنے میں مدد فراہم کرنا شامل ہے۔
بلومبرگ کے مطابق برطانوی فوجی مشیروں کو سعودی عرب بھیجنے پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے کی گئی دیگر فوجی معاونت کی درخواستیں بھی منظور کی جائیں گی یا نہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ سے بھی مدد طلب کی تھی، تاہم واشنگٹن نے حوثیوں کے خلاف تنازع میں براہِ راست فوجی مداخلت سے انکار کیا۔
یوں سعودی عرب کی جانب سے برطانیہ سے فوجی معاونت طلب کیے جانے کا معاملہ خطے میں جاری کشیدگی اور باب المندب و بحیرۂ احمر کی سلامتی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔