سانحہ پمز: تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 10 افسران کو ہٹانے کی سفارش

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کے دلخراش واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سمیت 10 ذمہ دار افسران کو فوراً عہدوں سے ہٹانے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہسپتال میں فائر سیفٹی اور طبی سہولیات میں سنگین خامیاں موجود تھیں، جبکہ سانحے کے وقت متعلقہ سپروائزری اور ڈیوٹی عملہ اپنے مقامات سے غیر حاضر تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب تمام افراد اور حکام کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین قانونی و انتظامی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے مستقبل میں تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام کے لیے فائر سیفٹی کے مؤثر اور جدید ترین انتظامات نافذ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

Related posts

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

ضلع خیبر: باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او پشاور خود انتظامات کی نگرانی کرنے لگے

کابل: افغانستان کی انسانی صورتحال پر او آئی سی، یوناما اور یونیسف حکام کی ملاقات