عمران خان کی جیل میں صحت سے متعلق ‘سی این این’ کے الزامات پر حکومتِ پاکستان کا سخت ردِعمل

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): حکومتِ پاکستان نے تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جیل میں صحت اور حالاتِ زندگی سے متعلق امریکی خبر رساں ادارے ‘سی این این’ (CNN) کی رپورٹ میں عائد کیے گئے تمام الزامات کو باضابطہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق عمران خان کو جیل میں تمام بنیادی و قانون کے مطابق سہولیات حاصل ہیں، جن میں مناسب طبی دیکھ بھال، گھر کا پکا ہوا کھانا، ورزش کا سامان، فیملی سے ملاقاتیں اور فون کالز کی سہولت شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق اب تک سابق وزیراعظم کے 30 سے زائد طبی معائنے کیے جا چکے ہیں جبکہ ان کی اہلخانہ اور وکلا سے 198 کے قریب ملاقاتیں کروائی جا چکی ہیں۔

حکومت نے بین الاقوامی میڈیا بالخصوص سی این این پر زور دیا ہے کہ وہ سیاسی نوعیت کے متنازع دعووں کے بجائے تصدیق شدہ سرکاری اور طبی ریکارڈ کی بنیاد پر رپورٹنگ کرے۔ واضح رہے کہ سی این این کی صحافی بیکی اینڈرسن کے ایک پروگرام میں بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی رہنما نے بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستانی حکومت کا موقف بھی نشر کر دیا گیا ہے۔

Related posts

دوکی: ندی کے پل پر خوفناک آئی ای ڈی دھماکہ، 3 سگے بھائی جاں بحق، 1 شدید زخمی

سانحہ پمز: تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 10 افسران کو ہٹانے کی سفارش

جنوبی وزیرستان اپر: تحصیل سرویکئی میں آج 30 اگست کو صبح 6 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ