کابل (پاک ٹوڈے): کابل سے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک نجی کمپنی کے 14 سیکیورٹی گارڈز کو ایک شہری پر تشدد کے الزامات کے تحت ملٹری کورٹ (عسکری عدالت) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ نجی کمپنی کے گارڈز ٹول پلازہ پر ٹیکس/فیس وصولی کی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ یہ اقدام سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اٹھایا گیا، جس میں کمپنی کے متعدد اہلکاروں کو ایک نوجوان پر تشدد کرتے اور اسے زدوکوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
افغان سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام 14 گارڈز کے خلاف شرعی قانون کے مطابق الزامات اور شواہد کی روشنی میں تحقیقات کے لیے مقدمہ ملٹری کورٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث افراد کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے۔