جنوبی وزیرستان اپر: تحصیل سرویکئی میں آج 30 اگست کو صبح 6 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ

سرویکئی (پاک ٹوڈے): ضلع جنوبی وزیرستان اپر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل سرویکئی میں آج 30 اگست 2026 کو صبح 6:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران تمام قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ تمام مارکیٹس، بازار اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ اس فیصلے سے متاثر ہونے والے اہم روٹس میں سرویکئی، چگملی، شاہور اور مولے خان سرائے شامل ہیں۔

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اضطراری یا ہنگامی صورتِ حال میں شناختی دستاویزات جمع کروا کر پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے سفر کیا جا سکے گا۔ مزید برآں، سیکیورٹی فورسز کو دیکھ کر گاڑیوں کو 50 میٹر پہلے روک کر تمام مسافروں کو باہر نکلنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ فرد پر عائد ہوگی۔

Related posts

عمران خان کی جیل میں صحت سے متعلق ‘سی این این’ کے الزامات پر حکومتِ پاکستان کا سخت ردِعمل

سانحہ پمز: تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 10 افسران کو ہٹانے کی سفارش

سوات: تحصیل مٹہ کے علاقے چپریال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا رشید محمد جان بحق