راولپنڈی میں 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، خالو گرفتار

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): روات پولیس نے 18 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں اس کے خالو کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اس کا خالو ہے جس نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

متاثرہ لڑکی کا میڈیکل معائنہ اور ضروری قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرکے چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین سے زیادتی کے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Related posts

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا، گھر کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد زخمی

یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ، میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں کے دعوے، مال بردار جہاز بھی ہائی جیک

امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو ایران کے پاس مزید سرپرائزز موجود ہیں، تہران کی واشنگٹن کو وارننگ