پشاور میں ہوائی فائرنگ، دولہے سمیت 18 ملزمان گرفتار

پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور میں شادی کی تقریبات کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہے سمیت 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق فقیر آباد اور پہاڑی پورہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران شادی کی خوشیوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 18 افراد کو حراست میں لیا، جن میں ایک دولہا بھی شامل ہے۔

پشاور پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شادی کی خوشیاں منانے کے لیے ہوائی فائرنگ سے گریز کریں، کیونکہ ہوائی فائرنگ ایک قابلِ سزا جرم ہے اور اس میں ملوث افراد کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔

Related posts

کراچی میں گیس سلنڈر دھماکا، گھر کا ایک حصہ منہدم، 5 افراد زخمی

یمن اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ، میزائل حملوں اور فضائی کارروائیوں کے دعوے، مال بردار جہاز بھی ہائی جیک

امریکی حملے دوبارہ شروع ہوئے تو ایران کے پاس مزید سرپرائزز موجود ہیں، تہران کی واشنگٹن کو وارننگ