راولپنڈی: سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کرنے والا مبینہ حملہ آور جوابی کارروائی میں مارا گیا۔

 

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): راولپنڈی کے مال روڈ پر سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کرنے والا شخص جوابی کارروائی میں ہلاک ہو گیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوا۔

​ترجمان راولپنڈی پولیس سجاد الحسن کے مطابق واقعہ 11 اگست کو پیش آیا جہاں محمد حسین نامی شخص نے پٹرولنگ ٹیم پر اچانک فائرنگ کر دی۔ فورسز کی فوری جوابی کارروائی میں حملہ آور موقع پر ہی مارا گیا۔ پولیس نے ہلاک حملہ آور کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر اہم شواہد برآمد کر لیے ہیں۔

​ترجمان کے مطابق ہلاک شخص کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا، جس پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ردعمل دیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی اور اسے ناقابلِ قبول قرار دیا۔

معلومات کے مطابق محمد حسین کا تعلق ​پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہے اور ان کی ذہنی حالات خراب بتائی جاتی ہے، یہ واضح نہیں کہ ملزم نے فائرنگ کی بھی یا نہیں کیونکہ پاکستانی فورسز اس طرح کے واقعات کے لیے جانی جاتی ہے، پی ٹی آئی نے واقعے پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پرامن اور آئینی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے، اور انہوں نے حقائق سامنے لانے کے لیے غیر جانبدار عدالتی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

وفاقی وزراء مسلسل دہشت گردی کو خیبرپختونخوا حکومت سے جوڑ رہے ہیں، شفیع جان

3 ہزار سے زائد روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ملاگوری واقعہ: ڈی پی او خیبر کو پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم، 7 روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت