بحیرہ احمر میں حوثیوں کا تجارتی جہاز پر حملہ، 3 پاکستانیوں سمیت 6 مارے گئے۔

 

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): بحیرہ احمر کے اہم بحری راستے آبنائے باب المندب کے قریب حوثی ملیشیا کی جانب سے ایک مال بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہریوں سمیت کم از کم 6 افراد کی موت ہوگئی اور 10 زخمی ہو گئے۔

یمن کے کوسٹ گارڈ کے مطابق حوثیوں نے ’تہامہ‘ نامی تجارتی بحری جہاز پر یکے بعد دیگرے دو حملے کیے اور امدادی کارروائی کے مقام کو بھی نشانہ بنایا۔
ابتدائی حملے کے بعد جہاز میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور اسے شدید نقصان پہنچا۔ اس حملے میں عملے کے 4 ملاح، جن میں 3 پاکستانی اور 1 انڈونیشیائی شہری شامل ہیں، مارے گئے۔ بعد ازاں جب کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیمیں جہاز کو خالی کروانے میں مصروف تھیں تو دوسرے حملے میں کارروائی میں حصہ لینے والے مزید 2 سیکیورٹی اہلکاروں کی موت واقع ہوگئی۔

یمنی حکومت کی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے واقعے کا مکمل ذمہ دار حوثی ملیشیا کو قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب حوثی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے سعودی فوجی سازوسامان لے جانے والے جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
واضح رہے کہ خطے میں تناؤ اور حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد بحیرہ احمر کے داخلی راستے پر بحری جہازوں پر ہونے والے حملوں میں حالیہ دنوں کے دوران شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

Related posts

شام کے معزول صدر بشار الاسد اور ان کے بھائی کو سزائے موت کا حکم

امریکی کارروائیوں میں 153 شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف، پینٹاگون کی نئی رپورٹ جاری

عالمی طلب میں کمی کی پیشگوئی کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں