دوباندو میں مسلح افراد کے ہاتھوں امن کمیٹی کے 4 ارکان کا اغوا، علاقے میں خوف

 

دیر بالا (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع اپر دیر (دیر بالا) کے علاقے دوباندو میں مسلح افراد نے فجر کی نماز سے قبل مقامی امن کمیٹی کے چار ارکان کو اغوا کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اغوا کیے جانے والے ارکان کی شناخت آخوند زادہ، محمد باز خان، سید محمد اور شاہ اسلام کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام افراد کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز اور مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک مغویوں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا.

Related posts

وفاقی وزراء مسلسل دہشت گردی کو خیبرپختونخوا حکومت سے جوڑ رہے ہیں، شفیع جان

3 ہزار سے زائد روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ملاگوری واقعہ: ڈی پی او خیبر کو پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم، 7 روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت