خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا کے 27 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگئی ہے، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے 65 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت کے مطابق مہم کے لیے 35 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جو گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھا جا سکے۔

Related posts

پاک افغان کشیدگی: واشنگٹن کی سفارتی پیشکش، اسلام آباد کی شدت پسندی کے خلاف کارروائی کی شرط پر کابل کا جوابی مؤقف

دو افراد کے قتل کے خلاف تنگ مسیزئی میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری، کوئٹہ چمن شاہراہ بند

عمران خان سے رابطہ منقطع ہونے پر بیٹے قاسم خان کا اظہارِ تشویش، رہائی کا مطالبہ