خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا پھیلاؤ، کوہاٹ میں کیسز کی تعداد 1,347 تک پہنچ گئی

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، محکمہ صحت کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق کوہاٹ رواں سال ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بن گیا ہے، جہاں کیسز کی مجموعی تعداد 1,347 تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوہاٹ کو ڈینگی کے حوالے سے ہائی رسک ضلع قرار دیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف علاقوں میں تقریباً 100 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اس وقت ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 112 ہے۔ پشاور میں 329، بنوں میں 106، خیبر میں 101 جبکہ ہری پور میں 37 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ستمبر کے دوران بھی کوہاٹ میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک رہی، جہاں ایک ہی ماہ میں 878 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں، گلیوں یا دیگر مقامات پر پانی جمع نہ ہونے دیں تاکہ مچھروں کی افزائش کو روکا جاسکے۔

Related posts

کرک میں پولیس اہلکاروں پر حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس

حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کیلئے مولانا فضل الرحمان نے 5 شرائط پیش کردیں

مولانا فضل الرحمان سے رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چودھری کی ملاقات