کرک میں پولیس اہلکاروں پر حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس

پشاور (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کرک میں پولیس پارٹی پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے حملے میں ایس ایچ او بانڈہ داؤد شاہ اور کانسٹیبل فرہاد علی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، جبکہ مارے جانے والوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ مارے جانے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Related posts

این سی سی آئی اے کا ہنی ٹریپ اور سائبر فراڈ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن، 26 ملزمان گرفتار

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا پھیلاؤ، کوہاٹ میں کیسز کی تعداد 1,347 تک پہنچ گئی

حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کیلئے مولانا فضل الرحمان نے 5 شرائط پیش کردیں