خاران (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو کو مسلح افراد کی جانب سے مبینہ طور پر اغوا کیے جانے کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاران، کوئٹہ روڈ پر ڈپٹی کمشنر منیر سومرو کو مبینہ طور پر روک کر اپنے ساتھ لے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منیر سومرو گزشتہ کئی برس سے خاران میں ڈپٹی کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں، جبکہ حکام کی جانب سے بھی واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔