علیمہ خان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا

لاہور (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علیمہ خان کو حراست میں لینے کے بعد کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے علیمہ خان کی حراست کی وجوہات اور 3 ایم پی او کے تحت کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

Related posts

آئی ایس پی آر کا قلات آپریشن کا دعویٰ: 5 افراد ہلاک، 23 برآمد؛ آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی۔

خاران کے ڈپٹی کمشنر منیر سومرو مبینہ طور پر اغوا

امریکا کا مستقبل کا رویہ جوہری معاہدے میں بقا کا تعین کرے گا؛ تہران یمن اور ریاض میں حقیقی امن چاہتا ہے: سیکیورٹی چیف محسن رضائی