خاران (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع خاران میں رخشان ڈویژن کے کمشنر اسد اللہ کاکڑ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کمشنر اسد اللہ کاکڑ خاران میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے جا رہے تھے کہ خاران-کوئٹہ شاہراہ پر برشونکی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ اسی دوران انہیں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تصدیق اور دیگر معلومات کا انتظار ہے۔