باجوڑ (پاک ٹوڈے): باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ملنگی میں فائرنگ کے واقعے میں قبائلی رہنما ملک اکرام جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ملک اکرام ملنگی میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق قبائلی رہنما کے قتل کے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔