وائٹ ہاؤس کا یوکرینی فوج کے لیے اسٹارلنک سروس محدود کرنے کا حکم

کابل (پاک ٹوڈے): خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے یوکرینی فوج کی جانب سے مواصلات اور ڈرون آپریشنز کے لیے استعمال ہونے والے سیٹلائٹ نظام پر پابندیاں محدود کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسپیس ایکس کی فوجی سیٹلائٹ سروس اسٹارشیلڈ تک یوکرینی فوج کی رسائی محدود کی جائے۔ اسٹارشیلڈ، اسٹارلنک کا فوجی نوعیت کا نظام ہے۔

یوکرینی حکام نے بھی بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں تیزی سے حرکت کرنے والے فوجی سازوسامان پر نصب اسٹارلنک آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس سے ڈرون آپریشنز بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Related posts

شہباز شریف حکومت میں مہنگائی، بے روزگاری اور غربت بڑھی، مفتاح اسماعیل

ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار، ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ مہنگی

سعودی عرب میں 6 میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنانے کا دعویٰ، ریاض اور ینبع بھی نشانے پر