سہیل آفریدی تاحال حراست میں اور پشاور میں موجود ہیں، بیرسٹر گوہر

پشاور (پاک ٹوڈے): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ان کے پاس موجود اطلاعات کے مطابق سہیل آفریدی تاحال حراست میں ہیں اور پشاور میں موجود ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان کے مطابق 11 اکتوبر سے سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک اور بابر سلیم سواتی سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام قوم کو آگاہ کریں کہ ان رہنماؤں کے خلاف کون سے مقدمات درج ہیں اور انہیں کس بنیاد پر حراست میں رکھا گیا ہے۔

Related posts

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک اکرام جاں بحق

خاران میں رخشان ڈویژن کے کمشنر اسد اللہ کاکڑ مبینہ طور پر اغوا

افغانستان میں تین مختلف ٹریفک حادثات، 13 افراد جاں بحق، 19 زخمی