حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا آغاز

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوگیا، مذاکرات کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کر رہے ہیں۔

مذاکرات میں حکومت اور پی ٹی آئی کے نمائندے شریک ہیں، جہاں فریقین کے درمیان موجود سیاسی معاملات اور باہمی اختلافات پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات کا مقصد فریقین کے درمیان رابطے کا سلسلہ آگے بڑھانا اور باہمی معاملات پر بات چیت کے ذریعے پیش رفت کرنا ہے۔ مزید تفصیلات مذاکرات کے دوران سامنے آنے کا امکان ہے۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی