یونس خان کا محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کیس میں قانونی عمل کی پیروی کا مشورہ

کراچی (پاک ٹوڈے): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے محمد رضوان کے این سی سی آئی اے سے متعلق معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ کھڑے ہیں، تاہم اس معاملے میں احتیاط سے بات کرنے کی ضرورت ہے۔

یونس خان نے کہا کہ این سی سی آئی اے ایک معتبر ادارہ ہے اور محمد رضوان کو چاہیے کہ وہ قانونی عمل کی پیروی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑے نہیں ہوسکتے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ ہم کسی کے وکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سے متعلق مکمل معلومات ہیں۔ محمد رضوان کے ساتھ پیش آنے والا معاملہ ایک آفیشل ٹور کے دوران ہوا، اس لیے جب تک کیس کا نتیجہ سامنے نہیں آتا، اس بارے میں گفتگو کرتے ہوئے احتیاط برتنی چاہیے۔

سابق کپتان نے مزید بتایا کہ ماضی میں انہیں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کے معاملات تقریباً چار ماہ تک چلتے رہے تھے۔

Related posts

آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں متعدد تبدیلیاں کردیں

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2027 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

پاکستان میں اگلے سال شیڈول تین ملکی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کا امکان، زمبابوے کی شرکت مشکل