افغانستان میں فضائی حملوں پر جوابدہی ضروری ہے، شہریوں کو مارنا ناقابل قبول ہے، رچرڈ بینٹ

کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینٹ نے افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ہلمند میں ہونے والے فضائی حملوں کے بعد شہریوں کی ہلاکتوں پر جوابدہی کا مطالبہ کیا ہے۔

رچرڈ بینٹ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایک اور فضائی حملے میں شہری ہلاک ہوئے ہیں، جن میں بیشتر بچے شامل ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آیا یہ واقعہ نااہلی، غفلت یا اس سے بھی سنگین معاملے کا نتیجہ ہے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا کہ معاملہ جو بھی ہو، شہریوں کو اس ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا کوئی جواز نہیں اور بظاہر یہ کارروائی بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتی دکھائی دیتی ہے۔

یوناما کے مطابق کنڑ اور ہلمند میں ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 10 شہری جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے، جن میں بیشتر جاں بحق افراد بچے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کا مؤقف ہے کہ کارروائی مبینہ مسلح گروہوں کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئی اور 22 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ان متضاد دعوؤں کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔

Related posts

دو ہفتے قبل اغواء ہونے والے ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو بحفاظت بازیاب

وانا میں گھر جاتے شہری پر فائرنگ، صدیق کرمز خیل جاں بحق

قصور کے قریب پاک بھارت سرحد پر فائرنگ، 2 پاکستانی شہری مارے گئے، ایک زخمی