ضلع شیخوپورہ (پاک ٹوڈے): مریدکے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر احمد قاتلانہ حملے میں جان سے گئے۔
پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر کار میں لاہور اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے کار سوار نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر احمد موقع کی موت ہوگئی، جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
مقتول شیخ شبیر احمد کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مریدکے منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ان کی تلاش کی جا رہی ہے۔