جھل مگسی میں کرش پلانٹ پر حملہ: ٹھیکیدار سمیت 4 مزدور اغوا

جھل مگسی (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک کرش پلانٹ پر حملہ کر کے مقامی ٹھیکیدار اور چار مزدوروں کو اغوا کر لیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کرش پلانٹ پر اچانک دھاوا بولا اور وہاں موجود ٹھیکیدار اور عملے کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ نا معلوم مقام کی طرف لے گئے۔ واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تاحال کسی عسکریت پسند گروہ نے اس اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تفتیش کر رہی ہے۔

Related posts

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع، 15 اکتوبر مقرر

کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ غیر جمہوری عمل ہوگا، ایمل ولی خان

افغان شہریوں کے منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کی کوشش، نادرا افسر گرفتار