جنوبی وزیرستان میں لینڈ مائن دھماکا، خاتون شدید زخمی، کوہاٹ میں گیس پائپ لائن پھٹ گئی

پشاور (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے انگور اڈا میں لینڈ مائن دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی جبکہ کوہاٹ کے پہاڑی علاقے میں گیس اسمبلی پائپ لائن پھٹنے سے قریبی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے انگور اڈا میں مروکہ کے مقام پر تقریباً 45 سالہ خاتون مال مویشی کے پیچھے جاتے ہوئے لینڈ مائن کی زد میں آگئی۔ دھماکے سے خاتون کی بائیں ٹانگ پر شدید چوٹیں آئیں۔

زخمی خاتون کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان ریفر کردیا گیا۔

دوسری جانب کوہاٹ کے نواحی پہاڑی علاقے غورزندی دلن میں گیس اسمبلی پائپ لائن میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پائپ لائن پھٹ گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی، جبکہ بعد ازاں گیس لیکیج کی آواز بھی سنائی دی۔ واقعے کے بعد قریبی علاقوں میں گیس کی سپلائی معطل کردی گئی۔

پولیس نے گیس پائپ لائن دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم کرنے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔

Related posts

ایف بی آر کا سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کوٹے میں 50 فیصد کمی کا حکم، آپریشنل گاڑیاں مستثنیٰ

حسن خیل میں کان گرنے سے 3 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

27 ستمبر کا لانگ مارچ، بھاگنا ہی تھا تو احتجاج کی کال کیوں دی، عطا تارڑ