جنوبی وزیرستان اپر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز قبائلی رہنما ملک نائیک محمد محسود جاں بحق

وزیرستان( پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقے منزکئی میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے معروف قبائلی رہنما ملک نائیک محمد محسود کو قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوروں نے منزکئی کے مقام پر قبائلی مشر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ملک نائیک محمد محسود شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں پہنچ کر لاش کو تحویل میں لیا اور ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، تاہم تمام زاویوں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Related posts

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے گرد سیکیورٹی ریڈ الرٹ، 435 اہلکار تعینات اور 8 حصاری ناکے قائم

کراچی: منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی پر مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم افراد نے بنیادی مرکزِ صحت کو دوبارہ بارودی مواد سے اڑا دیا